مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی مذمت کی ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
وَقُل لِلَّذِینَ لَا یُومِنُونَ اِعمَلُوا عَلیَ مَکَانَتِکُم اِنّا عَمِلُونَ. وَانتَظِروا اِنّا مُنتَظِرونَ
برادر مکرم اور عظیم مجاہد جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ دامت برکاتہ، سیکرٹری جنرل حزب اللہ۔
بعد از سلام
پیغمبر اکرم ص اور صادق آل محمد ع کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہفتہ وحدت کے موقع پر مبارک باد کہتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت عالی، مزاحمتی مجاہدین اور لبنان کے عظیم لوگوں کو یہ خاص نعمت عطا فرمائی ہے کہ فلسطین کے مظلوموں اور خاص طور پر غزہ کے عظیم مرد و خواتین کے دفاع میں ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر میدان جنگ میں کھڑے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
جب آپ نے پچھلے ایک سال کے دوران اور خاص طور پر اربعین آپریشن کے ذریعے ایک جارح اور غاصب حکومت کی سیکورٹی، انٹیلی جنس اور عسکری بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، تو دشمن براہ راست لڑنے سے قاصر رہا، لہذا وہ بزدلانہ جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ وہ اپنی موت اور تباہی کو ٹالنے اور اپنی پے در پے شکستوں کو دنیا کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ بذات خود دشمن کی ایک نئی رسواکن شکست ہے جب کہ خدا مجرموں سے انتقام لینے والا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اور ایران کی عظیم قوم کے مجاہدین صیہونی جارح حکومت کے خلاف میدان جنگ میں آپ کی دلیرانہ جدوجہد پر آپ اور حالیہ واقعے کے شہداء کی پاکیزہ روحوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، نیز زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔
بلاشبہ وہ بزدل اور پست فطرت دشمن جو تقریباً ایک سال کی جنگ اور ہر قسم کے جرائم کا سہارا لینے کے بعد اور مغربی حکومتوں کی وحشیانہ اور بے دریغ حمایت حاصل کرنے کے باوجود غزہ کی جنگ میں اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکا بلکہ اس کے برعکس مرکز، شمال، مشرق اور جنوب سے مزاحمت کے محاصرے میں آ گیا ہے اور وہ اس منگل اور بدھ کو پیجرز اور الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے ہونے والے نئے دہشت گردانہ حملوں سے کچھ حاصل نہیں کر پائے گا۔
میں قابض رجیم کے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں، جس کی وجہ سے عزیز لبنانی عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین کی شہادتیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری زخمی ہوئے، ایسے دہشت گردانہ اقدامات، جو بلا شبہ دشمن کی پے درپے ناکامیوں کے باعث اس کی بوکھلاہٹ کا پتہ دیتے ہیں۔ تاہم صیہونی حکومت کو جلد ہی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہم اس ظالم اور مجرم حکومت کی مکمل تباہی کا مشاہدہ کریں گے۔ اور یقینا ہماری فوج ان پر غلبہ پائے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف
میجر جنرل حسین سلامی
آپ کا تبصرہ